Sunday, April 14, 2013

پلاسٹک سرجری حرام کیوں ؟



 پلاسٹک سرجری کے خلاف مولویوں کی طرف سے یہ دلیل دی جاتی ہے کہ یہ الله کی تخلیق کو خراب کرنا ہے. تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر آپ گھر بناتے وقت یہ دلیل کیوں بھول جاتے ہیں؟ خالی زمین پر رہ لیں، یا غاروں میں گزر بسر کریں. آپکے بڑے بڑے گھروں کیلئے کتنی ہی اینٹیں، بجری اور لکڑی درکار ہوتی ہے جو کہ سب خدا کی تخلیق ہے. اپنی چند خواہشات کی خاطر آپ الله تعالی کی اتنی تخلیقات کو خراب کرتے ہیں. کیوں؟

 پیزا، برگر، پیپسی، کوک اور طرح طرح کے مشروبات بھی کسی طرح ہماری ضروریات میں نہیں آتے. بلکہ ایک طرح کی عیاشی ہیں. تو ان کو بنانے کیلئے بھی خدا کی بہت سی تخلیقات برباد کی جاتی ہیں. پیزے، برگر اور کڑاہیوں میں ڈالنے کیلئے گوشت کے حصول کیلئے ہر روز ہزاروں جانور ذبح ہوتے ہیں وہ سب الله کی تخلیق نہیں؟ اگر ہیں تو پھر یہ سب چیزیں حرام ٹھہریں؟

مولوی حضرات کے زیر استعمال بہت سی اشیاء جو انکے پیشے کیلئے لازم و ملزم بن چکی ہیں وہ بھی بنیادی ضروریات نہیں بلکہ عیاشی کے زمرے میں ا سکتی ہیں، تو ان سب چیزوں کے حصول کیلئے کتنے ہی کپاس کے پودے اکھاڑ دیے جاتے ہیں اور درختوں کا برا حال کر دیا جاتا ہے. کیا وہ سب الله کی خوبصورت تخلیق نہیں؟ اور اگر یہ سب جائز ہے تو پھر پلاسٹک سرجری کیوں حرام ہے؟

اسی الله تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو غریب پیدا کیا، تو انکے لیے پیسے کمانا حرام ٹھہرا کہ انکو الله نے غریب بنایا ہے؟ مجھے تو اس بات کی سمجھ نہیں آتی. آپکو آتی ہو تو بتایں. 


Thursday, March 21, 2013

تاریخ, مؤرخ اور خادم اعلیٰ


یہ مؤرخ کون ہوتا ہے. یہ تاریخ کیوں لکھتا ہے؟ کب لکھتا ہے؟ کیسے لکھتا ہے؟ لوگ اسکے تاریخ لکھنے کا اتنا انتظار کیوں کرتے ہیں؟ اگر آج انٹرنیٹ کے دور میں ایک خبر دس جگہوں پر دس طرح سے لکھی جاتی ہے تو کسی واقعے کے سینکڑوں سال بعد لکھی تاریخ کا کیا حال ہوگا.

سب سے زیادہ حیرت مجھے اس وقت ہوئی جب اسلامی تاریخ کی کتابوں میں رستم کے وہ خواب بھی پڑھے جو اس نے جنگ کی رات دیکھے تھے. اسی طرح کتابوں میں دو آدمیوں کی گفتگو پورے مرچ مصالے کے ساتھ بیان ہوتی ہے اور اگلے دن وہ دونوں جنگ میں مارے جاتے ہیں. حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ جب وہ دونوں مر گئے تو انکے خواب اور آپس کی خفیہ گفتگو مؤرخ کو کیسے پتہ چلی؟ الله ہی بہتر جانتا ہے.



اسی طرح ہماری کالج کی کتاب میں زنجیر عدل کے بارے میں لکھا تھا کہ جب کوئی آدمی سے کھینچتا تو جہانگیر بھاگتا ہوا جاتا اور اسکی ضرورت پوری کرتا. میں نے پروفیسر سے پوچھا کہ اتنے بڑے ملک میں لاکھوں سوالی ہوتے ہوں گے. جہانگیر تو ہر وقت بھاگتا ہی رہتا ہوگا. مگر اب لگتا ہے کہ جہانگیر صاحب بھی ہمارے خادم اعلیٰ کی طرح تھے، چھوٹا سا انڈا دےکر آسمان سر پر اٹھا لیتے تھےیہی حال سکول کی کتابوں کا تھا. جہاں ماضی کے تمام حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کے ذکر کرنے کے بعد لکھا ہوتا تھا کہ اب ملک فلاں فلاں کی رہنمائی میں ترقی کی رہ پر گامزن ہے. جیسے ملک کے موجودہ حکمران امام مہدی ہیں. 

اتنا عرصہ جھوٹ پڑھ پڑھ کر نفرت سی ہو گئی ہے.میں نے تو فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنے بچوں کو یہ بکواس ہر گز نہیں پڑھاؤں گا جو میں نے پڑھی ہے. انشااللہ
    

Tuesday, March 5, 2013

گیلپ پاکستان کی حقیقت


حال ہی میں دیسی گیلپ نے پٹواریوں کو خوش کرنے کے لیے دو سروے کیے ہیں جس کے مطابق ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے. اس سے پہلے پٹواریوں نے آئی پی آر او سے بھی پیسے دے کر ایک سروے کروایا. لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ اس دیسی گیلپ کا مالک ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی ہے جو کہ نواز شریف کے پہلے دور حکومت (١٩٩٣- ١٩٩٠) میں اسکا مشیر بھی رہ چکا ہے. صرف اس بات سے ہی اس سروے کی حقیقت سامنے آ جاتی ہے. اس کے علاوہ اس گیلپ کا گیلپ انکارپوریشن سے کوئی تعلق  نہیں. 



اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شریف برادران میڈیا مینجمنٹ میں ماہر ہیں اور میڈیا بھی انکی الٹی سیدھی سکیموں کی تعریف اور تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا. اس مقصد کے لیے انھوں نے متعدد صحافی بھی پال رکھے ہیں، جن میں جاوید چودھری کا نام سر فہرست ہے, جسکے کارناموں کی فہرست بیان کرنے کیلئے ایک لمبی فہرست چاہیے. تا ہم اتنا بتانا چاہوں گا کہ موصوف دوسروں کے کالم چوری کرنے کے علاوہ اردو بلاگز سے بھی مواد چوری کر کے اپنے نام سے پبلش کرتے ہیں.  

Monday, December 24, 2012

ڈاکٹروں کا ساگ !


Saturday, December 22, 2012

Black Star of Raised Intra-Cranial Pressure


Do NOT do Lumber Puncture during raised ICP.

Tuesday, October 30, 2012

Make "Vote For PTI" Your Dial Tune!!!




Dial Tunes are a good way to spread your ideas. I think We should use Dial Tunes to convince our friends to VOTE FOR PTI. 
Call your helpline and ask them how to make custom dial tunes.

Difference B/W Dial Tune & Ring Tune:


I am talking here about Dial Tunes NOT Ring Tones. When you call someone you hear a song, a naat or a simple tone, this is call dial tune. While a ring tone is the one you hear when someone calls you on your phone.
Most of the cellular companies give you the option to make a custom dial tune for your number. All you need is to call the helpline and ask them the method. The record a message of Imran Khan or simply Vote For PTI in your own voice and set it as your dial tune.
Now anyone who calls you will hear this message. These small measures can make a huge impact and we can convince maximum people to vote for Imran Khan in next elections. 

Monday, October 29, 2012

WHO Classification of CNS Tumors


Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...