Sunday, August 21, 2011

ہمارے کارنامے

یہ آج سے تقریباً دس برس قبل کی بات ہے کہ ایک دن میں اپنے کزن (شہزاد) کے ساتھ گاؤں سے واپسی پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ہم ایک کھلے میدان میں سے گزرنے لگے جہاں بڑی بڑی گھاس تھی اور گندا پانی بھی کھڑا تھا. شام کا وقت تھا . اچانک پتا نہیں کہاں سے بہت سا مچھر آ کر میرے سر پر منڈلانے لگا . میں کافی پریشان ہوا. اچانک میرے ذہن میں ایک آیڈیا آیا. میں نے شہزاد کو کہا کہ میرے پاس آؤ تمہیں ایک بات بتاتا ہوں. شہزاد نے بات سننے کے لیے اپنا کان میرے قریب کیا تو میں نے جلدی سے اپنا سر نیچے سے ہٹا لیا. یوں سارا مچھر میرے سر سے شہزاد کے سر پر ٹرانسفر ہو گیا. :) اور میں دور بھاگ گیا

آج بھی جب یہ بات یاد آتی ہی تو بے اختیار ہونٹوں پے مسکراہٹ آ جاتی ہے

1 comment:

  1. اور گندا پانی بھی کھڑا تھا......

    یہ جملہ سمجھ میں نہیں آیا . . .

    بہت خوب . . یار ہو تو ایسا

    ReplyDelete

تبصرہ کیجئے!

Add your comment below.
Be nice. Keep it clean. Stay on topic. No spam....

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...